سوشل میڈیا پر محض پانچ سیکنڈ کی ویڈیو سے مشہور ہونے والی ’پاوری‘ گرل کی ایک اور نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
پاکستان میں گزشتہ ہفتے 6 فروری کو ایک یوٹیوبر و ولاگر لڑکی دانانیرکی محض 5 سیکنڈ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اتنی وائرل ہوئی کہ اس کے چرچے سرحد پار بھی ہونے لگے۔
وائرل ویڈیو میں ولاگر کی جانب سے انگریزی انداز میں اردو بولنی کی وجہ سے اسے کافی سراہا گیا اور اس پر شوبز شخصیات سے لے کر سیاستدانوں، نوجوان طلبہ، عام افراد اور پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کرنے والے افراد نے بھی ویڈیوز بنائیں۔
یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پارٹی ہو رہی ہے‘ پر دلچسپ ویڈیو بنانے والی لڑکی کی ایک اور نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
دانا نیر نے اپنی نئی ویڈیو اس گانے پر بنائی جو بھارتی میوزک کمپوزر یشراج مکھاٹے نے ان کے ڈائیلاگز ’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پارٹی ہو رہی ہے‘ پر تیار کیا ہے۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دانا نیر سُرخ شرٹ میں ملبوس ہیں جبکہ اُن کے ساتھ اُن کی دو سہیلیاں بھی ان کے ساتھ پارٹی کر رہی ہیں۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اُنہوں نے مزید کہا کہ میں میرے ڈائیلاگز پر گانا تیار کرنے کے لیے یشراج مکھاٹے کی بےحد شکرگزار ہوں۔
دانا نیرکو ’پاوری‘ گرل کہا جا رہا ہے جو کہ ایک یوٹیوبر، ولاگر اور ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئٹر ہیں۔
ان کا اصل نام دانانیرہے جو کہ پشتون نام ہے، تاہم انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر واضح کیا ہے کہ ان کا اصل نام درست انداز میں لینا مشکل ہے، اس لیے انہیں ’جینا‘ بھی پکارا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
