Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل گانے کے بعد نصیبو لال قومی ترانا گانے کی خواہشمند

Now Reading:

پی ایس ایل گانے کے بعد نصیبو لال قومی ترانا گانے کی خواہشمند

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن کے آفیشل ترانے ’گروو میرا‘ میں روایتی اور منفرد انداز کے امتزاج سے آواز کا جادو جگانے والی گلوکارہ نصیبو لال کا کہنا ہے کہ اگر انہیں موقع دیا جائے تو وہ پاکستان کا قومی ترانہ بھی گائیں گی۔

پی ایس ایل ترانے گروو میرا پر ملے جلے رد عمل کےبعد نصیبو لال نے لاہور میں مقامی صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اس گانے کی تیاری اور اس میں آواز کا جادو جگانے کے حوالے سے کھل کر بات کی۔

نصیبو لال نے گروو میرا کو اپنی زندگی کا سب سے مشکل ترین گانا قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل 6 کے گانے میں بہت اونچے سُر دیئے گئے ہیں، یہ زندگی کا سب سے مشکل گانا تھا۔

ان کے مطابق انہوں نے اس طرح کی دھن پر کبھی نہیں گایا تھا اور ’گروو میرا‘ کافی مشکل تھا، تاہم انہوں نے اسے چیلنج سمجھ کر گایا۔

Advertisement

 شوبز، میوزک و اسپورٹس شخصیات کی جانب سے تعریف کیے جانے اور گانے کو سراہے جانے پر بات کرتے ہوئے نصیبو لال رو پڑیں اور کہا کہ ان پر خدا کا کرم ہے کہ گانا اتنا کامیاب ہوا۔

ایک سوال کے جواب میں نصیبو لال نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ پاکستان کا قومی ترانہ بھی گائیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر انہیں موقع دیا جائے تو وہ روایتی اور منفرد انداز کے امتزاج میں انگریزی اسٹائل میں بھی قومی ترانہ گا سکتی ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر