پی ایس ایل 6: غیر ملکی کھلاڑی کراچی پہنچنا شروع
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 میں شرکت کیلئے غیر...
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او وسیم خان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 6 کی اس بار کوئی باضابطہ افتتاحی تقریب نہیں ہوگی۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے افتتاحی میچ سے قبل میوزک پروگرام کی ریکارڈنگ استنبول میں جاری ہے، میوزک شو ہوگا جس میں علی ظفر بطور گلوکار جلوہ گر ہوں گے۔
وسیم خان نے کہا کہ نصیبو لال سمیت 4 گلوکار استنبول کی لوکیشن پر ریکارڈنگ کر رہے ہیں، ریکارڈ کیا ہوا پروگرام ایڈٹ کرکے ٹی وی پر دکھایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کی ریکارڈنگ کوئٹہ میں بھی کی ہے، ٹیکنیشنز اور بہتر پروڈکشن کوالٹی کے سبب فنکار بیرون ملک گئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل اسٹیڈیم میں ہفتے کو پی ایس ایل6 کا افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News