Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویکسین آنے کے بعد امید ہے حج ادائیگی معمول کے مطابق ہوگی، وزیرمذہبی امور

Now Reading:

ویکسین آنے کے بعد امید ہے حج ادائیگی معمول کے مطابق ہوگی، وزیرمذہبی امور
حج عمرہ

حج عمرہ

 وزیرمذہبی امورکا کہنا ہے کہ ویکسین آنے کے بعد امید ہے حج ادائیگی معمول کے مطابق ہوگی۔ 

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری  نے ایک نجی ٹی وی کے  پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  حج 2021 کے بارے میں سعودی عرب کی جانب سے واضح جواب کے منتظر ہیں، ویکسین آنے کے بعد امید ہے حج ادائیگی معمول کے مطابق ہوگی۔

انھوں نے بتایا کہ سعودی عرب اب بھی حجاج کرام سے حج کے لئے درخواستیں قبول نہیں کررہا ، امیدہے اگلے 5ماہ میں صورتحال بہترہوجائےگی۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ سعودی حکام کی جانب سے حج کے حوالے سے کوئی واضح احکام نہیں آئے اور نہ ابھی تک حج سے متعلق پاکستان کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ لوگ اس سال حج کے امکان سے پریشان ہیں ، اس سلسلے میں سعودی عرب کے حکام سے مستقل رابطے میں ہیں۔

Advertisement

واضح رہےکہ اس سال عازمین حج کے لیے کورونا ویکسین لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

 پاکستان سے اس سال 2 لاکھ کے قریب افراد حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے، عازمین حج کےلیے کورونا ویکسین لازمی ہے۔

 عازمین کو ویکسین لگانے کے لئے بڑے شہروں میں ویکسینیشن سینٹرز بنائے جائیں گے،جہاں عازمین کی کورونا سمیت دیگر بیماریوں سے بچاؤ کے انجیکشن اور ویکسی نیشن کی جائے گی۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر