Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل افتتاحی تقریب کی ویڈیو کوئٹہ،استبول میں شوٹ ہورہی ہے، وسیم خان

Now Reading:

پی ایس ایل افتتاحی تقریب کی ویڈیو کوئٹہ،استبول میں شوٹ ہورہی ہے، وسیم خان

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان سپرلیگ کی افتتاحی تقریب گراؤنڈ میں نہیں رکھی، افتتاحی تقریب کی ویڈیو کوئٹہ اور استبول میں شوٹ ہورہی ہے۔

وسیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پراڈکشن اور دیگر ضروریات کو دیکھ کر استبول میں شوٹ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ۲ایل کی تیاریاں جاری ہیں، میچز کے ٹکٹوں کی فروخت پیر سے شروع ہورہی ہے، پی ایس ایل کا ترانہ کسی کو پسند ہے کسی کو نہیں،  پی ایس ایل شروع ہونے دیں سب ٹھیک ہو جائے گا۔

وسیم خان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کی ریکارڈنگ کوئٹہ میں بھی کی ہے، ٹیکنیکیشنز اور پروڈوکشن کی وجہ سے بیرون ملک گئے، ہماری پروڈکشن بھی بہتر ہوگی تو یہاں بھی ریکارڈنگز ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ ریجنز کی کمیٹیوں کا اعلان جلد ہوگا جبکہ گورننگ بورڈ کا اجلاس  27 فروری کو کراچی میں ہوگا۔

Advertisement

وسیم خان نے مزید کہا کہ آسٹریلیا کی ٹیم اگلے برس مکمل سیریز کے لئے آئے گی اس سے قبل وہ صورتحال کا جائزہ لیں گے،اب سیکورٹی کا ایشو نہیں رہا اب کوویڈ 19 بڑا مسئلہ ہے۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے مزید کہا کہ آئی سی سی کے ایونٹس کا فیصلہ اکتوبر نومبر تک ہوگا، کرکٹ کمیٹی کا اجلاس بھی دو ہفتے تک ہوگا جس میں مینز اور ویمنز ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گورننگ باڈی کا اجلاس بھی رواں ماہ بلایا ہے جس میں ڈومیسٹک کرکٹ کے اہم فیصلے ہونگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر