
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فینز کے لیے بڑی خبر سامنے آگئی۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2021 کے لیے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت جمعہ سے شروع ہو گی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے پیش نظر 20 فی صد تماشائیوں کو میچز دیکھنے کی مشروط اجازت دی ہے۔
ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں کراچی کے میچز کے ٹکٹس فروخت کیے جائیں گے۔
کراچی میں میچز 20 فروری سے 7 مارچ تک کھیلے جائیں گے جبکہ لاہور کے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ مارچ کے پہلے ہفتے میں شروع ہوگا۔
پاکستان سپر لیگ 6 کا آغاز 20 فروری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا جس میں 7500 شائقین کو میچ دیکھنے کی اجازت ہے جب کہ پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے میں قذافی اسٹیڈیم میں5500 شائقین میچ دیکھ سکیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News