وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نےکہا ہےکہ اہل ڈسکہ نے راجکماری کے جلسے کا بائیکاٹ کرکے سیاسی شعورکا ثبوت دیا، سیالکوٹی ٹھگ کی حمایت میں جعلی راجکماری کی آہ و سکیاں بتا رہی تھیں کی وہ اس کے تمام جرائم میں حصہ دار ہیں۔
ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرپشن کا پیسہ جلسے میں جھونک کربھی جعلی راجکماری عوام کو اکٹھا نہ کرسکی، میاں مفرور کے ساتھ وہی لوگ کھڑے ہیں جو کرپشن میں اس کے حصہ دار ہیں۔ جعلی راجکماری ایڑھی چوٹی کا زور لگا کر بھی الیکشن جیت نہیں سکیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈسکہ جلسے میں خالی کرسیاں جعلی راجکماری کو منہ چڑا رہی تھیں،جعلی راجکماری کرسی کےلیے ماری ماری پھر رہی ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے اندر کھڑے ہو کر لسانیت کی بات کی گئی، جاگ پنجابی جاگ،بیٹی نے باپ کے نقشے قدم پرچلتے ہوئے پنجاب کی عوام کو اکسایا۔
انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف ن لیگ چھوڑیں نہ چھوڑیں، عوام نے ن لیگ کو چھوڑ دیا اور نواز شریف اپنی پارٹی کو بیچ منجھدھار چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
