Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات کی تفصیل منظرعام پر آگئی

Now Reading:

وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات کی تفصیل منظرعام پر آگئی

وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات کی تفصیل منظرعام پر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کا اجلاس منعقد ہوا۔

پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیر اعظم آفس اور وزیر اعظم ہاؤس میں اخراجات کی مد میں کروڑوں روپے بچائے گئے ہیں، وزیر اعظم مشکل معاشی حالات میں اخراجات 49 فی صد تک کم کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

وزیراعظم نے صوابدیدی اختیارات کے تحت نہ کوئی تحائف دیے نہ کیش ایوارڈز، اس وقت وزیر اعظم ہاؤس کے اخراجات 180 ملین روپے تک کم ہو چکے ہیں۔

خیال رہے کہ 2018 میں وزیر اعظم ہاؤس کے اخراجات 509 ملین، اور وزیر اعظم آفس کے 514 ملین روپے تھے، 2019 میں وزیر اعظم ہاؤس کے اخراجات میں 39 فی صد کمی سے اخراجات 339 ملین روپے رہے، جب کہ وزیر اعظم آفس کا خرچ 40 فی صد کمی سے 305 ملین روپے رہا۔

Advertisement

وزیر اعظم کو سابق سربراہان کے غیر ملکی دوروں پر اخراجات کی تفصیلات بھی پیش کی گئیں، بتایا گیا کہ یوسف رضا گیلانی نے 48 دورے کیے، جن پر قومی خزانے سے 572 ملین روپے خرچ کیے گئے۔

پرویز اشرف نے 9 دوروں میں107 ملین اڑائے، نواز شریف نے 92 غیر ملکی دورے کیے اور 1 اعشاریہ 8 ارب روپے خرچ کیے، شاہد خاقان عباسی کے 19 دوروں پر 260 ملین روپے خرچ ہوئے۔

دوسری طرف وزیر اعظم عمران خان کے 2 غیر ملکی دوروں میں 176 ملین روپے خرچ ہوئے، جب کہ وزیر اعظم نے کوئی کیمپ آفس نہ رکھ کر بھی کروڑوں روپے کی بچت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر