
الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق سینیٹ انتخابات 3 مارچ 2021 کو بروز بدھ ہوں گے۔
جاری کردہ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 12 تا 13 فروری جمع کرائے جاسکیں گے، امیدواروں کی ابتدائی فہرست 14 فروری کو جاری ہوگی۔
امیدواروں کی اسکرونٹی 15 تا 16 فروری ہوگی،امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 22 فروری تک واپس لے سکیں گے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق چاروں صوبائی اسمبلیاں اور پارلیمنٹ ہاوس کو پولنگ اسٹیشن کا درجہ حاصل ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News