 
                                                                              سینیٹر عبدالغفور حیدری کا کہناہے کہ ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر جارہی ہے اور مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے۔
سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر عبدالغفور حیدری نے کہا کہ آپ اچھے کام کریں ہم کیوں تنقید کریں گے؟
انہوں نے کہا کہ خارجہ پالیسی پر وزیراعظم کے بیانات میں تضادات سامنے آئے، اس حکومت کی خارجہ پالیسیوں کے باعث پاکستان دنیا میں تنہا ہوچکا ہے۔
سینیٹر عبدالغفور حیدری نے مزید کہا کہ کسی بھی ہمسایہ ملک کے ساتھ ہمارے تعلقات ٹھیک نہیں۔ اس حکومت نے ملک کو دیوالیہ بنادیا ہے۔ یہ بتائیں کہ ملک کو کس طرف لیکر جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 