
پشاور میں بی آر ٹی بس کو ایک بار پھر بریک لگ گئی اور صدراسٹیشن پر بس اچانک بند ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق بس کے دروازے بھی نہ کھل سکے اور مسافر انتظامیہ کو آوازیں دیتے رہے، بس اسٹارٹ نہ ہونے پر مسافروں کو اتار دیا گیا۔
ترجمان کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ بس میں تکنیکی فالٹ تھا جس کو فورا ٹھیک کرلیا گیا۔
واضح رہےکہ ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا کہ بی آر ٹی بس اچانک رک گئی ہو، چند روز قبل بھی بی آر ٹی بس چلتے چلتے جواب دے گئی تھی اور بورڈ بازارکے قریب خراب ہو گئی تھی۔
بی آر ٹی بس میں خرابی کے باعث مسافروں کو اتار کردوسری بس میں سوار کیا گیا اور خراب بس کوکرین کے ذریعے چمکنی ڈپو منتقل کر دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News