
وزیراعظم عمران خان سے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں معاون خصوصی ملک محمد عامر ڈوگر بھی شریک ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں قانون سازی سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی اور وزیراعظم کو گزشتہ روز پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی سے متعلق آگاہ کیا گیا۔
اس کے علاوہ ملاقات کے دوران اوپن بیلٹنگ کے لیے حکومتی آئینی ترمیم پر بھی گفتگو کی گئی۔
علاوہ ازیں وزیر اعظم عمران خان سے تحریک انصاف کے سرگودھا سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں کے وفد کی ملاقات بھی ہوئی۔ جس میں اسامہ غیاث میلہ، انصر اقبال ہرل اور میجر جنرل (ریٹائرڈ) سلیم میلہ شامل ہیں۔
وزیراعظم سے پارٹی کے امور، عوام کو درپیش مسائل کے حل، فلاحی و ترقیاتی امور کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر وزیراعظم کا کہناتھا کہ عنقریب کسانوں کے لئے پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے زرعی پیکج کا اعلان کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں گنے، چاول، سٹرس کے کاشتکاروں کو فصلوں کا زیادہ منافع مل رہا ہے، دیہی علاقوں میں خوشحالی آ رہی ہے ۔
اس موقع پر وزیراعظم کا کہناتھا کہ کسانوں کی خوشحالی اور زرعی شعبے کی ترقی کے لئے پر عزم ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News