احتساب عدالت کی جانب سے 462 ارب روپے کی کرپشن کے ریفرنس کا سامنا کرنے والے سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کی علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی درخواست منظور کرلی گئی۔
احتساب عدالت کراچی نے ڈاکٹر عاصم حسین کو علاج کیلئے 14 فروری سے 4 مارچ تک بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے۔
سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم و دیگر کے خلاف 462 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران ڈاکٹرعاصم نے علاج کے لیے دبئی جانے کی اجازت مانگی ۔
عدالت نے ڈاکٹر عاصم کی درخواست منظورکرتے ہوئے انھیں 14 فروری سے 4 مارچ تک بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔
خیال رہے کہ ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف خلاف ریفرنس حتمی مراحل میں ہے اور کیس میں تفتیشی افسر کا بیان جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
