پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کی رہائی کا پروانہ آج جاری ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی رہائی کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
دو رکنی بنچ نے 24 فروری کو ہارڈشپ بنیاد پر درخواست ضمانت منظور کی تھی۔
لیگی رہنما کے وکلاء ضمانتی مچلکے احتساب عدالت جمع کرائیں گے، احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج اکمل خان ضمانتی مچلکوں کی جانچ پڑتال کریں گے۔
حمزہ شہباز کی رہائی کی روبکار ڈیوٹی جج اکمل خان جاری کریں گے۔
احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن کی ہائیکورٹ میں ڈیوٹی کے باعث روبکار ڈیوٹی جج جاری کریگا۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
