تھرپارکر کی تحصیل مٹھی میں شکاریوں کی فائرنگ سے نایاب نسل کا ہرن ہلاک ہوگیا۔
محکمہ وائلڈ لائف حکام کے مطابق واقعہ مٹھی کے گاؤں لیاری میں پیش آیا جہاں شکاریوں نے فائرنگ کرکے نایاب نسل کے ہرن کو ہلاک کردیا۔
واقعہ کے بعد محکمہ وائلڈ لائف نے پہنچ کر ہلاک ہونے والے ہرن کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے مٹھی منتقل کردیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کے بعد شکاریوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
