Advertisement
Advertisement
Advertisement

تین سال میں ایک روپے کی کرپشن ثابت نہ ہوسکی، حمزہ شہباز

Now Reading:

تین سال میں ایک روپے کی کرپشن ثابت نہ ہوسکی، حمزہ شہباز

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ یہ تین سال میں ایک روپے کی کرپشن ثابت نہ کر سکے۔ قوم کے لیے جتنی قربانیاں دینا پڑی دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت جیل سے رہائی کے بعد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز کہا کہ قوم نے احتساب کے تماشے کا انجام دیکھ لیا، حکومت کے انتقام کی آگ ٹھنڈی نہیں ہو رہی۔

حمزہ شہباز کا کہناتھا کہ نوازشریف نے عمران خان کے انتقام کا سامنا کیا،رانا ثناء اللہ کے خلاف کچھ نہ ملا تو منشیات کا کیس بنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو ہمارے خلاف کچھ نہیں ملتا تو مہنگائی کرکے عوام پر غصہ نکالتے ہیں۔

اس موقع پر ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز اور پارٹی کارکنان کی ایک بڑی تعداد نے حمزہ شہباز کا کوٹ لکھپت جیل کے باہر استقبال کیا۔

Advertisement

خیال رہے کہ حمزہ شہباز مبینہ منی لانڈرنگ کیس  میں 20 ماہ سے جیل میں تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے مبینہ منی لانڈرنگ میں گرفتار حمزہ شہباز کی ایک ایک کروڑ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
سونے کی قیمت، مسلسل اتار چڑھاؤ کے بعد مستحکم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر