
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج رائے ونڈ آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف اور بلاول بھٹو کی پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ ملاقات ہوگی۔
بلاول بھٹو دوپہر ساڑھے 12 بجے رائیونڈ آئیں گے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کا وفد بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ ہوگا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی رہنما بھی ملاقات میں شرکت کریں گے۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور سینیٹ انتخابات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News