
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا2روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ اور ان کے ساتھیوں کو انسداد دہشت گردی میں پیش کیا گیا ،ملزمان میں غلام مصطفیٰ، عبدالحسیب، محمود رمضان بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق وکیل حلیم عادل نے بتایا کہ حلیم عادل شیخ کوایف آئی آرنمبر48پرعدالت پیش کیا گیا۔
پولیس نےاستدعاکی کہ15دن کاریمانڈدیاجائے، جس پر عدالت نے 2 دن کا ریمانڈ دیا ہے۔
واضح رہے کہ ایم پی اے حلیم عادل شیخ اور ان کے ساتھیوں پر سرکار کی مدعیت میں چار مقدمات میمن گوٹھ تھانے میں درج کئے گئے ہیں۔
مقدمات دہشتگردی، کار سرکار میں مداخلت، ہوائی فائرنگ اور ہنگامہ آرائی کی دفعات کے تحت درج کیے گئے۔
مقدموں میں حلیم عادل شیخ اور ان کے گارڈز کو نامزد کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News