عوامی آراء جاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ پاکستان کے نئے سروے کی رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 63 فیصد پاکستانیوں کو یقین ہےکہ وفاقی حکومت اپنی 5 سالہ آئینی مدت پوری کرے گی۔
گیلپ پاکستان نے یہ سروے ملک کے چاروں صوبوں میں ایک ہزار سے زائد افراد سے کیا۔
اس دوران 63 فیصد افراد کا کہنا تھاکہ وفاقی حکومت اپنی 5 سالہ آئینی مدت پوری کرے گی جب کہ 17 فیصد کا خیال ہے کہ ایسا نہیں ہوگا اور حکومت مدت پوری کرنے میں ناکام ہوگی۔
سروے کے دوران 20 فیصد افراد نے کہا ہےکہ وہ اس بارے میں فی الحال کچھ نہیں بتا سکتے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
