وزیر اعظم عمران خان کل پشاور کا دورہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان پشاور دورے کے دوران صوبائی کابینہ اور پارٹی ایم پی ایز سے ملاقاتیں کریں گے، وزیر اعظم کی پشاور آمد کے بعد اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ سینیٹ انتخابات سے قبل یہ وزیر اعظم کا اہم دورہ ہے وزیراعظم پارٹی ایم پی ایز کو اعتماد میں لیں گے، سینیٹ انتخابات کی حکمت عملی کا جائزہ بھی لیا جائے۔
پشاور دورے کے دوران نوشہرہ انتخابات پر شکست کے حوالے سے وزیر اعظم کو اگاہ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کے پشاور دورے کے دوران وزیر قانون سلطان محمد خان اور صوبائی وزیر لیاقت خٹک کو کابینہ سے نکالنے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
