پنجاب میں برطانیہ سے آنے والا نیا کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا۔ کورونا وائرس کی یہ نئی قسم زیادہ تیزی اور آسانی سے منتقل ہورہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ سے آنے والے کورونا وائرس کی نئی قسم نے پنجاب میں پنجے گاڑ لیے، لاہور کے 16، گجرات کے 17اور راولپنڈی کے 4 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نا فذ کر دیا گیا ہے۔
پنجاب کے تمام کاروباری مراکز پیر سے شام 6 بجے بند ہوں گے، ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹس نہیں کھولی جائیں گی۔
جاری نو ٹیفیکیشن کے مطابق نجی اور سرکاری دفاتر میں پچاس فیصد عملہ کام کرے گا۔
سب سے زیادہ متاثرہ 7شہروں لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالا اور گجرات کے تمام اِن ڈور شادی ہالز، مزار، درگاہیں، سنیما اور کمیونٹی سینٹر بند رہیں گے۔
پھل ، سبزی، دودھ، گوشت کی دکانیں اور بیکریاں شام سات بجے تک کھلیں گی، انتہائی ضرورت پر ایک فرد ہی گھر سے نکل سکے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
