
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازکل اسلام آباد جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگی رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازکل چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے عشائیہ میں شرکت کریں گی۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی بھی بلاول بھٹو کے عشائیہ میں شرکت متوقع ہے۔
مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یاد رکھو ڈسکہ دھند ٹیکنالوجی اب نہیں چلے گی، ووٹ کی طاقت سے ڈرتے کیوں ہو؟۔
انھوں نے کہا کہ ایک بار پھر ثابت ہو گیا آئین، ووٹ چوروں کی چالبازیوں سے بالاتر ہے، اب کھمبے نوچتی کھسیانی بلیاں ٹیکنالوجی کا واویلا کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News