حنا پرویز بٹ نے وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں ٹویٹ کرنے پر کرکٹر محمد حفیظ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
حنا پروزیر بٹ نے ٹویٹ میں لکھا کہ کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی اور آپ ایک ووٹ چور کو سپورٹ کر رہے ہیں، بہتر ہے منہ بند کر کے کرکٹ کھیلیں اور سیاست پر تبصرہ مت کریں۔
کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی اور اب ایک ووٹ چور کو سپورٹ کر رہے ہو۔ بہتر ہے منہ بند کر کے کرکٹ کھیلیں اور سیاست پر تبصرہ مت کریں https://t.co/0ufTKjeKyl
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) March 7, 2021
حنا بٹ نے یہ ردعمل محمد حفیظ کی جانب سے عمران خان کے اعتماد کے ووٹ کی کامیابی پر کیا تھا۔
محمد حفیظ نے ٹویٹ پر لکھا کہ ماسٹر اسٹروک، ووٹ آف کانفیڈنس،عمران خان پی ٹی آئی۔
Master stroke #VoteOfConfidence @ImranKhanPTI
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) March 6, 2021
اس سے قبل 2019 میں لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کو بیرون ملک علاج کے لیے جانے کی اجازت ملنے کے بعد پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ نے ٹویٹ کیا تھا کہ نواز شریف کا بیرون ملک علاج کے لیے جانا اس بات کا اعتراف ہے کہ پاکستان میں علاج معالجے کی مناسب اور کافی سہولیات میسر نہیں،’اس کا مطلب تو یہ ہوا کہ ہم 20 کروڑ پاکستانی ملک میں محفوظ نہیں۔
واضح رہے کہ محمد حفیظ کے اس ٹویٹ پر بھی حنا پرویز بٹ نے کرارا جواب دیا تھا۔
انہوں نےمحمد حفیظ پر تنقید کرتے ہوئے لکھا تھا کہ آپ کی اپنی کارکردگی کیا ہے؟ بہتر ہے کرکٹ پر توجہ دو، آپ کو کسی نے وزیراعظم نہیں بنایا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
