بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم عمران خان کے نام خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے پاکستان کےعوام کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتے ہیں۔
ذرائع وزیراعظم ہاؤس کے مطابق یوم پاکستان پر بھارتی صدر اور وزیراعظم نے تہنیتی پیغامات بھجوائے ہیں۔۔
بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ یوم پاکستان پر پاکستانی عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں خوشگوار تعلقات کیلئے اعتماد پر مبنی دہشتگردی اور دشمنی سے پاک ماحول اہم ہے۔
بھارتی وزیراعظم نے مزید لکھا کہ امید ہے پاکستان کورونا وباء سے بہترین طریقے سے نمٹے گا۔
خیال رہے کہ بھارتی ہائی کمیشن نے وزارت خارجہ کے ذریعے خط وزیراعظم عمران خان کے نام دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
