
موٹروے زیادتی کیس کی سماعت کے دوران مزید 5 گواہوں کے بیانات قلمبند کرلیے گئے ہیں۔
انسداددہشت گردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیمپ جیل میں موٹروے زیادتی کیس کی سماعت کی، مسلسل سماعت کے تیسرے روز اب تک 23 گواہان کے بیانات قلمبند کرلئے گئے ہیں جس کے بعد کیس کی سماعت پیر کے روز 8 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔
اس موقع پر ملزم عابد ملہی اور شفقت علی کو کیمپ جیل میں قائم خصوصی عدالت میں پیش کیاگیا، ملزمان کی جانب سے شیر گل قریشی ایڈووکیٹ پیش ہوئے، پراسیکیوشن کی ٹیم بھی عدالت میں موجود تھی۔
سماعت کے دوران ملزمان کی شناخت پریڈ کروانے والے 2 مجسٹریٹس کے بیانات بھی قلمبند کیے گئے، پراسکیوشن کے آج تک 23 گواہوں کے بیانات قلمبند اور ان پر جرح مکمل کی جا چکی ہے۔
خیال رہے کہ گوجرپورہ پولیس نے سیالکوٹ موٹروے پر خاتون کو دوران ڈکیتی گینگ ریپ کا نشانہ بنانے کے الزامات کے تحت چالان پیش کررکھا ہے۔
گوجرپورہ پولیس نے چالان کیساتھ فرانزک سائنس ایجنسی کی رپورٹس، ملزموں اور گواہوں کے ضابطہ فوجداری کے تحت قلمبند کیے گئے بیانات کو بھی چالان کا حصہ بنایا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News