
اسلام آباد میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس (پمز) اسپتال کی انتظامیہ نے ریڈ الرٹ جاری کر دیا ۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) اسلام آباد کے مطابق کورونا مریضوں کے علاج کیلئے 15 سرکاری اور نجی اسپتال مختص کیے گئے ہیں ، کورونا مریضوں کے لئے مختص تین اسپتالوں میں آکسیجن بیڈز مکمل بھر گئے ہیں۔
ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ کورونا مریضوں کے لئے مختص 4 اسپتال میں وینٹی لیٹرز بھر گئے ہیں، مزید گنجائش نہیں ہے، پمز اسپتال میں 163 آکسیجن بیڈز میں سے 120 کورونا مریضوں سے بھر گئے ہیں۔
ڈی ایچ او نے بتایا کہ متعدی بیماریوں کیلئے قائم آئی ایچ آئی ٹی سی اسپتال میں 70 آکسیجن بیڈزمیں سے 50 پر کورونا مریض ہیں۔
پولی کلینک اسپتال میں 27 آکسیجن بیڈز میں سے 24 پر کورونا مریض زیر علاج ہیں۔
سی ڈی اے اسپتال میں 43 آکسیجن بیڈز میں سے 32 پر کورونا مریض ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News