نومنتخب ایم کیو ایم کے سینیٹر فیصل سبزواری کا کہناہے کہ 3 اگست 2018 سے ہمارے مطالبات حکومت کے پاس ہیں اور لوکل گورنمنٹ، مردم شماری سمیت کئی مطالبے ابھی پورے ہونا باقی ہیں۔
فیصل سبزواری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان حکومت کی وفاق میں اتحادی ہے، وزیراعظم سے شہری سندھ کو درپیش مسائل پر بات ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی نے سنجیدگی سے ڈپٹی چیئرمین شب نہیں مانگی، کل نو منتخب اراکین حلف لیں گے، یوسف رضا گیلانی نے بھی ووٹ مانگا ہے تاہم ایم کیو کیو ایم پاکستان فیصلہ کریگی کس کو ووٹ دینا ہے۔
ایم کیوایم رہنما نے کہا کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے نام پر تاحال اتفاق نہیں ہوا، خالد مقبول صدیقی نے خواہش کا اظہار کیا تھا کہ ڈپٹی چیئرمین ایم کیو ایم سے ہو۔
فیصل سبزواری کا کہناہے کہ خالد مقبول صدیقی سے ڈپٹی چیئرمین کے نام پر مشاورت کرینگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
