Advertisement
Advertisement
Advertisement

خیبر پختونخوا: شادی کی تقریبات پر پابندی عائد

Now Reading:

خیبر پختونخوا: شادی کی تقریبات پر پابندی عائد
no functions gatherings or parties will be allow at night in Hyderabad

خیبر پختونخوا میں شادی کی تقریبات پر پابندی عائد،  پشاور میں کورونا سے بچاؤ کے لیے آج سے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں بھی کورونا کی تیسری لہر شدت اختیار کر گئی۔ پختونخوا میں آج سے شادی تقریبات پر پابندی اور ہفتے میں دو دن مارکیٹوں کے ساتھ ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔

پولیس ذرائع کے مطابق کورونا سے بچاؤکےلئے ماسک نہ پہننے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سی سی پی او پشاورعباس احسن کا کہنا ہےکہ ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے،  ماسک نہ پہننے والوں کو مرحلہ وار گرفتار کیا جائیگا۔

واضح رہےکہ  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد کورونا کا اجلاس ہوا جس میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں آئے روز اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔

Advertisement

معاون خصوصی کامران بنگش نے بتایا کہ کل سے شادی ہالز کے اندر شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندی عائد ہوگی، اس وقت صوبے کے کل 16 اضلاع میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح بہت زیادہ ہے جن میں تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کسی بھی ضلع میں کورونا کے مثبت کیسز پانچ فیصد ہونے کی صورت میں وہاں تعلیمی اداروں کو بند کیا جائے گا، سول سکریٹریٹ میں ملاقاتیوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کامران بنگش نے کہا کہ  صوبائی وزراء کو اختیار ہوگا کہ وہ حالات کے مطابق اپنے دفاتر میں عملے کو مزید کم کریں۔

 انہوں نے مزید کہاکہ پولیو مہم جاری رہے گی جس کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے خصوصی میکنزم ترتیب دیا جائے گا، حالات مزید خراب ہونے کی صورت میں حکومت مزید سخت فیصلوں پر مجبور ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام ، 20 کلو وزنی آئی ای ڈی نا کارہ بنا دی گئی
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
صدر زرداری کا شہبازشریف کو فون ، آزاد کشمیر میں حکومت بنانے پر اعتماد میں لیا
آزاد کشمیر میں حکومت سازی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اہم ملاقات متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر