
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے رابطہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں سابق صدر آصف علی زرداری اور مریم نواز کے مابین تلخ گفتگو پر تبادلہ خیال ہوا۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف نے آئندہ کی حکمت عملی پر بھی غورکیا۔
قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہاکہ آصف زرداری کی ایسی گفتگو سے سخت دکھ اور تکلیف پہنچی ۔ ہم تو نوے کی دہائی کی سیاست دفن کرکے آگے بڑھے تھے پھر الزام تراشی کیوں؟
اس موقع پر پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ مجھے خود زرداری صاحب کے غیر جمہوری رویے سے دکھ ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News