
قومی ہیرو علی سدپارہ کے بعد ایک اور کوہ پیما موسم سرما میں پہاڑ کو تسخیر کرنے کی کوشش کرتے ہوئے لاپتہ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے نثار سدپارہ 8080 میٹر اونچے، دنیا کے 11 ویں بلند ترین پہاڑ گیشربرم ون کو موسم سرما میں سر کرنے کی کوشش کے دوران لاپتہ ہوگئے ہیں۔
Gone too soon; Nisar Sadpara, another gem produced by #gilgitbaltistan went missing on Gasherbrum-1 8068m during winter Expd
His Mountaineering achievements:
1. G-II 8035m (4times)
2. G-1 8068m (3 times)
3. Broad Peak 8048m
4. K-2 8611m
5. Nanga Parbet 8126m #HonourAliSadpara pic.twitter.com/MbZkYKjrFy— Sajid Ali Sadpara (@sajid_sadpara) March 9, 2021
انہوں نے مزید لکھا کہ نثار سدپارہ اس سے قبل 3 مرتبہ یہ چوٹی سر کرچکے تھے۔
ساجد سدپارہ نےمزید بتایا کہ نثار سدپارہ نے 8611 میٹر بلند دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑ کے ٹو کو ایک مرتبہ، 8126 میٹر بلند دنیا کے نویں بلند ترین پہاڑ نانگا پربت کو ایک مرتبہ، 8048 میٹر بلند دنیا کے بارہویں بلند ترین پہاڑ براڈ پیک کو بھی ایک مرتبہ اور 8035 میٹر بلند دنیا کے تیرہویں بلند ترین پہاڑ گیشر برم ٹو کو چار مرتبہ سر کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News