
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں کرتے ہوئے 9 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 3 ہوٹل اور 10 دکانیں سیل کی گئی ہیں جبکہ شادی ہالز کو 30 ہزار روپے جرمانہ بھی کیاگیا۔
ضلعی انتظامیہ نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 5 ریسٹورینٹس سیل کرکے 35 ہزار روپے جرمانہ کیا۔
حکام کے مطابق زائد قیمتیں وصول کرنےپر دکانداروں کو 35 ہزار جرمانہ کیا گیا۔
دوسری جانب پشاور میں بھی کورونا کے مسلسل بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے ان ڈور اور آؤٹ ڈور تقریبات پر پابندی عائد کر دی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News