کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز پر پاکستان اسپورٹس کمپلیکس کو4 دن کیلئے بند کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسپورٹس کمپلیکس کو احتیاطی تدابیرپر عملدرآمد کرتے ہوئے 4 دن کیلئے بند کردیا گیا۔
خیال رہے کہ چند دن پہلے وزارت برائے بین الصوبائی رابطہ اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ملازمین میں کورونا وائرس پایا گیاجس کی وجہ سے احتیاطی تدابیر کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان اسپورٹس کمپلیکس کی تمام سہولیات جس میں جم، فٹ بال، بیڈمنٹن، ٹینس، اسکواش کورٹس وغیرہ بند کردیئے گئے ہیں۔
پاکستان اسپورٹس کمپلیکس کے ملازمین کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ گھروں میں رہتے ہوئے دفتری کام سر انجام دیں گے اور کوئی بھی ملازمین آؤٹ اسٹیشن بغیر اجازت چھٹی لے کر نہیں جا سکتا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
