
پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدروایم پی اے فریال تالپور نے کہا کہ آپ نے کٹھپتلی حکمرانوں سے اختلاف کرکے جرئت مندی کامظاہرہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدروایم پی اے فریال تالپورنے پی ٹی آئی کے منحرف ایم پی اے شہریارشرسے زرداری ہائوس میں ماقات کی۔
ملاقات کے دوران شہریارشرنے اپنے حلقے کی سیاسی صورتحال اوردیرینا مسائل پربھی بات کی۔
زرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں فریال تالپورنے شہریارشرکا سینیٹ انتخابات میں ووٹ دینے پرشکریہ ادا کیا۔
ملاقات میں پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدروایم پی اے فریال تالپور نے یقین دہانی دلاتے ہوئے کہا کہ جلد آپ کے مسائل حل کیئےجائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News