سلمان خان نے مجھے دھوکہ دیا: پاکستانی نژاد امریکی اداکارہ نے برسوں پرانا راز فاش کردیا
بالی وڈ اداکار سلمان خان کی گرل فرینڈ اداکارہ سومی علی نے...
بالی ووڈ فلم ’دبنگ‘ کا گانا ’منی بدنام ہوئی‘ برطانیہ کے اسکول کے نصاب میں شامل کرلیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انگلینڈ کے محکمہ تعلیم نے موسیقی کا نیا نصاب جاری کیا ہے۔
انگلینڈ کے محکمہ تعلیم کی جانب سے موسیقی کے نئے نصاب میں بالی ووڈ فلموں کے گانوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
یہ نصاب 15 میوزک ایجوکیشن اسپیشلسٹ، اساتذہ اور موسیقاروں نے ترتیب دیا ہے۔
اس حوالے سے رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ انگلینڈ کے اسکولوں کے میوزک کے نصاب میں بھارتی گیت شامل کیے گئے ہیں جن میں ’سہیلا رے‘، ’جے ہو‘ اور فلم دبنگ کا آئٹم سانگ ’منی بدنام ہوئی‘ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی فلم ’دبنگ‘ میں یہ گیت ’منی بدنام ہوئی‘ بطور آئٹم سانگ شامل کیا گیا تھا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News