
فرانس کے سابق صدرنکولس سرکوزی کو کرپشن الزامات پر 3 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔
خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ سابق صدرنکولس سرکوزی کو سزا ایک عدالت نے سنائی ہے۔ نکولس سرکوزی پر کرپشن اور غیرقانونی طور پر اثر انداز ہونے کا الزام تھا۔
خبر رساں ایجنسی کےمطابق نکولس سرکوزی پر الزام تھا کہ انہوں نے الیکشن مہم کی فنڈنگ کی تحقیقات کرنے والے ایک جج کو خفیہ انفارمیشن کی فراہمی کے بدلے اعلیٰ عہدہ حاصل کرنے میں مدد کی پیشکش کی تھی۔
فرانسیسی عدالت نے الزامات ثابت ہونے پر سرکوزی کو تین سال قید کی سزا دے دی ہے تاہم سزا میں سے دو سال معطل رہیں گے۔
خیال رہے کہ دو سال کی سزا کی معطلی کا مطلب ہے کہ سابق صدر سرکوزی ایک سال کی سزا کاٹنے کے لیے ابھی جیل نہیں جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News