
وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ حکومت اووسیز پاکستا نیوں کے مسائل کے حل کے لیئے کوشاں ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی امریکن کانگریس کاکس کے بانی طاہر جاوید نے پاکستان کا دورہ کیا ، جس میں انہوں نے وزیراعظم کے مشیر زلفی بخاری سے ملاقات کر کےعمران خان کی صحت دریافت کی اور نیک خوہشات کا اظہار بھی کیا ۔
ملاقات کے دوران سمندر پار پاکستانیوں کے مسا ئل، امریکہ اور پاکستان میں باہمی تجارت کے فروغ اور پالیسیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
زلفی بخاری نے کہا کہ عمران خان کی حکومت، پاکستانی امریکیوں کی جمہوریت کی راہ میں کاوشوں کو سراہتی ہے اور مستقبل میں مزید گفت و شنید اور ڈائیلاگ کو جاری رکھا جائے گا۔
طاہر جاوید نے مزید کہا کہ جوبائیڈن حکومت پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنائے گی جبکہ دہشت گردی کے خلاف کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتےہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News