
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرعالمی شہرت یافتہ ترک سیریز ’کورلش عثمان‘ کے سیٹ پر پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلامی تاریخ پر مبنی ترک سیریز ’کورلش عثمان‘ میں ’عثمان اول‘ کا کردار نبھانے والے ترک اداکار کے ہمراہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی تصویریں سوشل میڈیا پر مقبول ہو رہی ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے سلطنت عثمانیہ پر مبنی ترک سیریز ارطغرل غازی اور کورلش عثمان کے سیٹ کا دورہ کیا ہے۔
اسد قیصر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصاویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی تاریخ کو اُجاگر کرنا ایک قابلِ تحسین قدم ہے۔ وہی قومیں زندہ رہتی ہیں جو اپنی تاریخ سے بخوبی واقف ہوں۔
It was a pleasure to met with @burakozcivit from #KurulusOsman. I throughly enjoy watching period pieces in the little time I get. Hoping Kurulus: Osman to be another memorable watch. pic.twitter.com/eYBIRhvHHM
— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) March 27, 2021
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News