 
                                                                              حکومت مخالف تحریک پی ڈی ایم کو ایک پیج پر رکھنے کے مشن پر گامزن مولانا فضل الرحمان کی آج جاتی امرا میں مریم نواز اور حمزہ شہباز سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم سربراہ متحرک ہو گئے ہیں، ان ملاقاتوں میں استعفوں اور لانگ مارچ کے حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم میں بڑھتے اختلافات کے پیشِ نظرمولانا فضل الرحمان آج جاتی امرا جائیں گے۔
مولانا فضل الرحمان جاتی امرا میں مریم نواز اور حمزہ شہباز سے ملاقات کریں گے جس کے دوران پی ڈی ایم کے مستقبل کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔
پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان مریم نواز سے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال،عید کے بعد لانگ مارچ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
مولانا اور مریم کی ملاقات کے دوران ن لیگ کے سنئیر رہنما بھی شریک ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 