
وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ ملک میں واضح طور پر کورونا وائرس کی ایک نئی لہر آچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فیصل سلطان نے عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی تیسری لہر آچکی ہے، بالخصوص پنجاب کے بڑے شہروں سمیت پورا پاکستان کورونا وائرس کی نئی لہر کی زد میں ہے، عوام سے درخواست ہے حکومتی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ نئی لہر ہمارے ہیلتھ سسٹم پر اثر انداز ہو سکتی ہیں، مریضوں کی تعداد میں اضافہ نظر آ رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس سے خود بھی بچیں اور اپنے پیاروں کو بھی بچائیں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News