سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے جواعتماد کا ووٹ لیا وہ انہوں نے نہیں لیا بلکہ اداروں نے لے کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے تقریر کے دوران اپوزیشن کو دھمکیاں دیں، وزیراعظم کی تقریر پر اسپیکر قومی اسمبلی خاموش رہے، عمران خان کا اپنا وزیر خزانہ ایم این ایز کے ہاتھوں شکست کھا گیا، وزیر خزانہ کو اخلاقی طور پرمستعفی ہو جانا چاہیئے تھا۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جو کچھ سینیٹ انتخابات میں دیکھا اس کے بعد کیا کہا جا سکتا ہے، ملک کی بدنصیبی ہے کہ اخلاقی اقدار ختم ہو چکے ہیں اور قانون کے راستے سے ہٹ کرسب کچھ ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ یوسف رضا گیلانی کے الیکشن میں بھی لوگوں کو توڑا گیا، جو اعتماد کا ووٹ ہوا اس میں تو تمام حدیں ہی توڑ دی گئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
