
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی حکومت کا آخری حربہ بھی ناکام ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن کا یوسف رضا گیلانی سے متعلق نوٹیفکیشن اجرا خوش آئندہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ڈی ایم کے امیدوار سید یوسف رضا گیلانی آج ایک بار پھر سرخرو ہوئے ہیں۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کے بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی حکومت کا آخری حربہ بھی ناکام ہوگیا ہے اور اب پی ٹی آئی حکومت الیکشن سے بھاگ نہیں سکے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News