فیصل آباد میں کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 36 شادی ہال سیل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق بازار اور دُکانیں شام 6 بجے تک کُھلی رہیں گی جبکہ بازار ہفتہ اور اتوار کو مکمل بند رہیں گے۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ریستوران، سینما گھر اور تھیٹرز کل سے مکمل بند ہوں گے جبکہ کریانہ، گوشت، سبزی، دودھ کی دکانیں اور تندور کُھلے رہیں گے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق فیصل آباد میں میڈیکل اسٹورز، بیکریاں، پیٹرول پمپ اور آٹے کی چکیاں بھی کھلی رہیں گی۔
واضح رہےکہ کورونا کی تیسری لہر سے نمٹنے کیلئے لاہور سمیت پنجاب کے سات شہروں میں 29 مارچ تک سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
