پیپلز پارٹی سینٹرل الیکشن سیل کے انچارج تاج حیدر نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے ارکان سندھ اسمبلی کو نجی ہوٹلوں میں کمروں میں بند رکھا گیا ہے۔
خط میں تاج حیدر نے چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن معاملے کی تحقیقات کرے، اس سے ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے کئی ارکان اسمبلی کو ووٹ کے حق سے محروم رکھے جانے کا اندیشہ ہے۔
خط میں کہا گیا کہ ہوٹلوں میں بند پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے ارکان کو حق رائے دہی کے استعمال سے روکنے کی کوشش ہوسکتی ہے۔
تاج حیدر نے کہا کہ الیکشن کمیشن فوری معاملے کا نوٹس لیکر تحقیقات کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
