
چیئرمین ٹریڈنگ کارپوریشن پاکستان ڈاکٹر ریاض میمن کا کہنا ہے کہ ٹی سی پی نے گندم درآمد کا ہدف مکمل کرلیا، بیرون ملک سے 57 ہزار 530 ٹن درآمد گندم کا آخری جہاز پورٹ قاسم پہنچ گیا۔
چیئرمین ٹی سی پی نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجموعی طور پر 17 لاکھ ٹن گندم بیرون ملک سے درآمد کی ہے، یہ گندم 30 جہازوں سے بیرون ملک لائی گئی، درآمد گندم سے 10 لاکھ 24 ہزار 718 ٹن پنجاب کو فراہم کی گئی۔
ڈاکٹر ریاض میمن نے کہا کہ 4 لاکھ 44 ہزار ٹن کے پی اور ایک لاکھ 17 ہزار 750 ٹن سندھ میں دی گئی ہے، پاسکو کو ایک لاکھ 14 ہزار 931 ٹن درآمد گندم فراہم کی گئی۔
چیئرمین ٹی سی پی کے مطابق حکومت نے ملک میں گندم کی قلت پورا کرنے کے لیے ٹی سی پی کو ٹاسک دیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News