 
                                                                              بالی ووڈ اداکار اعجاز خان کو منشیات کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار اور رئیلٹی شو بگ باس کے سابق کنٹیسٹنٹ اعجاز خان کونارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے منشیات کیس میں گرفتار کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کو 8 گھنٹوں کی تفتیش کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔
این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وان کھیڑے نے اداکار اعجاز خان کی شاداب بتاتا کیس میں ملوث ہونے کی تصدیق کی تھی اور کہا تھا کہ اس کیس میں ملوث ہونے کی وجہ سے اداکار اعجاز خان کو یقینی طور پر سنگین الزامات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ اس وقت ان کا بیان ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب اداکار اعجاز خان کا کہنا ہے کہ میرے گھر سے صرف 4 نیند کی گولیاں ملی ہیں۔ جنہیں میری بیوی ڈپریشن دور کرنے کے لیے استعمال کرتی ہے۔ جب سے میری بیوی کا اسقاط حمل ہوا ہے وہ ڈپریشن میں رہنے لگی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 