لاہور میں ماسک نہ پہننے والے شہریوں پر مقدمات درج کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
لاہور پولیس کے مطابق ماسک نہ پہننے پر 96 شہریوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 120 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
سی سی پی او لاہور کا کہنا ہےکہ بغیر ماسک گھومنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی جبکہ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کے لیے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ہیلتھ کی مشترکہ ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔
سی سی پی او نے کہا کہ حکومتی اوقات کار کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی اور ماسک کے استعمال کو یقینی بنانے کے لیے ناکہ بندی بھی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
