
وزیر اعظم عمران خان کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے یا نہیں؟ آج کورونا ٹیسٹ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت کے نمائندے وزیراعظم کا ٹیسٹ سیمپل لینگے ، ٹیسٹ رپورٹ 6 سے 8 گھنٹے میں آئے گی۔
وزیر اعظم عمران خان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کی نگرانی میں لیا جائے گا۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ نیگیٹو آنے پر وزیر اعظم عمران خان جمعرات کو کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرینگے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر وزیر اعظم عمران خان ویڈیو لنک سے اجلاس کی صدارت کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News