Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا کے بڑھتے وار: قومی اسمبلی کی تمام سرگرمیاں معطل

Now Reading:

کورونا کے بڑھتے وار: قومی اسمبلی کی تمام سرگرمیاں معطل

اسلام آباد: کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعت قومی اسمبلی کی تمام سرگرمیاں جزوی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے دفاتر کو 2 دن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے شعبہ انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

 قومی اسمبلی کی قائمہ،پبلک اکاؤنٹس اور خصوصی کمیٹیوں کے ہونے والے اجلاس منسوخ ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دفاتر کو 16 مارچ تک بند رکھا جائے گا۔

Advertisement

سی ڈی اے کو جراثیم کش ادویات سے تمام دفاتر کو ڈسانفیکٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ تمام عملے کو کورونا وائرس کی علامات کی صورت میں فوری ٹیسٹ کرانے کی بھی ہدایات کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق 17 مارچ سے متعلقہ افسران ضروری اسٹاف کو آفس بلا سکیں گے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخل  ہونے کے لیے ماسک کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق 17 مارچ سے آفس ٹائم 10 سے 4 بجے تک ہونگے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر