ملک بھر میں چینی کی قیمت کو پر لگ گئے، چینی کی فی کلو قیمت 100 روپے سے تجاوز کر گئی۔
کراچی میں چینی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد کراچی میں چینی کی فی کلو قیمت 100 روپے تک پہنچ گئی۔
لاہور میں بھی چینی کی فی کلو قیمت 105 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ سرکاری نرخ 84 روپے فی کلو ہی مقرر ہے۔
اسلام آباد میں چینی کی فی کلو قیمت 100 روپے تک پہنچ چکی ہے۔
پنجاب کے دیگر علاقوں ملتان، گوجرانوالہ، بہاولپور اور سرگودھا میں بھی چینی 100 سے 103 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔
خیبر پختونخوا میں بھی چینی کی فروخت 100 روپے کلو ہو رہی ہے۔
ملک بھر میں انتظامیہ چینی کے من مانے اضافے کو قابو کرنے میں ناکام نظر آ رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
