Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کے پاس ٹیم ہے نہ وژن ، لیاقت بلوچ

Now Reading:

عمران خان کے پاس ٹیم ہے نہ وژن ، لیاقت بلوچ

جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ نے کہا کہ عمران خان کے پاس نہ ٹیم ہے اورنہ ہی وژن۔

جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حکومت ہرمحاز پرنا کام ہے اور ریاست مدینہ کی بات کرکے لادینیت کی سرپرستی کی جا رہی ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ نیب کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ سی پیک سست روی کا شکار ہے۔

 انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ہردورکے حکمران ٹولے نے اپنے مفادات حاصل کیے ہیں اور یہاں کسی کی جان و مال محفوظ نہیں ہے ، آج پورا ملک گرداب میں ہے۔

 انہوں نے یہ بھی کہا کہ کل کراچی میں فقید المثال عوامی اجتماع ہوگا جس میں جماعت اسلامی سینیٹ اور قومی اسمبلی اپوزیشن کا کردارادا کررہی ہے۔

Advertisement

لیاقت بلوچ  کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سیاست میں بد تمیزی اورتکبرکو فروغ دیا ہے اورعمران خان کو اپنی ناکامیوں کا اعتراف کر لینا چاہیئے۔

 انہوں نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے خلاف بڑے احتجاج کے لیے عوام کو منظم کررہے ہیں۔

جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ  نے کہا کہ آئی ایم ایف کے حکم پرلگائے گئے ٹیکسز سے عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے جبکہ بلدیاتی حکومتوں کی بحالی پی ٹی آئی کے منہ پر طمانچہ ہے۔

سیکریٹری لیاقت بلوچ نے کہا کہ کشمیرپر بھارتی مظالم بڑھتے جا رہے ہیں اوراحتساب کا نعرہ بے معنی ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی اے پی سرکارملکی اوربلوچستان کی تاریخ میں شرمناک کردارادا کررہی ہے جبکہ اندرون سندھ کی حالت ناقابل بیان ہے ، کراچی کی عوام سڑکوں پر ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ 1973 سے انتخابات 5 سال کے لیے ہوتے ہیں اور اب انتخابات 4 سال بعد ہونے چاہیئں۔

Advertisement

جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ  نے مزید کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے جو طریقہ استعمال ہوا وہی اپوزیشن لیڈر کے انتخاب میں ہوا ہے اور پورا ملک بلوچستان کے ساتھ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
مریم نواز آج ساہیوال پہنچیں گی، روٹ پر واقع تمام اسکولز بند کر دیے گئے
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے؛ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے
وزیراعظم کی آج سے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر